March 24, 2020 at 11:44 am

کیمبرج بورڈ نے اے اور او لیول سمیت تمام امتحانات منسوخ کردیئے ہیں۔
کورونا وائرس کا دنیا بھر میں بڑھتا پھیلاؤ سنگین صورت حال اختیار کرچکا ہے۔
حالات کا سنگینی کا احساس کرتے ہوئے کیمبرج بورڈ نے اے اور او لیول کے امتحانات ملتوی کردیئے ہیں۔
امتحانات مئی جون میں ہونے تھے اس فیصلہ کا اطلاق دنیا بھر کےتمام ممالک پر ہوگا۔
طلبا امتحانات کے بغیر اسکول کارکردگی کی بنیاد پر نتائج حاصل کریں گے۔
تعلیمی کارکردگی رپورٹ پر بورڈ گریڈ اور سرٹیفکیٹ جاری کرے گا۔
اس سلسلے میں کیمبرج کی جانب سے 26 مارچ 2020کو اسکولوں کے لیے گائیڈ لائن جاری کی جائیں گی۔

Facebook Comments