March 23, 2020 at 1:31 pm

دنیا کے رجسٹرڈ 196 میں سے 192 ممالک میں کورونا وائرس پہنچ گیا۔
ممکنہ طور پر چین سے جنم لینے والے کورونا وائرس نے دنیا کو تنہائی کا شکار کردیا ہے۔
کویڈ 19 وائرس سے ہلاکتیں ہر گزرتے وقت کے ساتھ بڑھتی ہی جارہی ہیں۔
اس وقت اٹلی دنیا کا بدترین ملک ہے جو مکمل طور پر بند ہے اور ہلاکتیں بھی 5 ہزار 476 ہو چکی ہیں۔
چین میں 3 ہزار 270 اور ایران میں ایک ہزار 685 اور اسپین میں ایک ہزار813 ہلاکتیں ہوئی ہیں۔
اٹلی میں صورت حال مزید خراب ہونے کا خدشہ ہے جہاں ہزاروں افراد کی حالت انتہائی نازک ہے۔
پورے اٹلی میں لاک ڈاؤن ہے اور ہر شخص گھروں پر قرنطینہ میں ہے۔
دنیا بھر کورونا سے دو لاکھ 76 ہزار 293 افراد وائرس سے متاثر ہیں۔
مجموعی طور پر ہلاکتیں 14 ہزار 746 ہو چکی ہیں خوش آئیند بات یہ ہے 99 ہزار 40 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔
کورونا کے خوف نے یورپین ممالک کے نظریہ نو باڈر کو بھی کچل دیا ہے۔
سب ہی ممالک اپنی سرحدیں ایک دوسرے پر بند کر چکے ہیں۔
کورونا کی وجہ سے دنیا بھر انسانی تاریخ کی بدترین کساد بازاری کا خدشہ ہے۔
پاکستان میں بھی کورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد بڑھتی جارہی ہے۔
پاکستان کا پڑوسی بھارت بھی لاک ڈاون سے بڑھ کر کرفیو پر چکا لیکن پاکستان کسی معجزہ کا منتظر ہے۔

Facebook Comments