March 16, 2020 at 1:12 pm

محکمہ تعلیم سندھ کی اسٹیرنگ کمیٹی نے اہم فیصلے کرلیے ہیں۔
پہلی سے آٹھویں جماعت کے طالبعلموں کو اگلی کلاس میں پروموٹ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
تاہم وزیر تعلیم کہتے ہیں ان کا یہ مقصد ہر گز نہیں تھا بچوں کے امتحان لیے جائیں گے
طلبا کے مڈ ٹرم اسکول کے نتائج دیکھ کر طالبعلموں کو پروموٹ کردیا جائے گا۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ سندھ میں نئے تعلیمی سال کا آغاز جون سے ہوگا۔
تمام اسکولوں کو اسکول بند رکھنے کی بھی ہدایت کی گئی۔
پندرہ جون 2020 سے میٹرک کے امتحانات شروع ہو جائیں گے۔
6 جولائی سے گیارہویں کے امتحانات ہوں‌گے۔
وزیر تعلیم نے اسکولوں کو ہدایت ہر عمل کرنے کا حکم دیا ہے۔
خدانوخواستہ حالات زیادہ خراب ہونے پر تعلیمی کلینڈر پر دوبارہ سے مشاورت کی جائے گی۔
خیال رہے کورونا وائر س کی وجہ سے اسکول مسلسل بند ہیں۔

Facebook Comments