March 19, 2020 at 8:02 am

کورونا کا مقابلہ کیسے کر سکتے ہیں؟

ڈاکٹر رضوان اپل میڈیکل اسپیشلسٹ بتاتے ہیں
‏COVID-19یا کورونا وارس کھانسی ، بخار اور سانس کی تکلیف والی بیماری پیدا کرتا ہے۔ 80-90 فیصد افراد اس سے صحت یاب ہو سکتے ہیں۔ لیکن 3-5% افراد میں یہ شدید نمونیا کی صورت میں جان لیوا ثابت ہو سکتا ہے۔
یہ آنکھ ، ناک اور منہ کی جھیلوں سے ہمارے جسم میں داخل ہوتا ہے۔
اس لیے بار بار صابن والے پانی سے ہاتھ دھونا ماسک کے استعمال اور بیمار مریضوں سے دور رکھ کر ہم اس سے بچ سکتے ہیں۔
دوسرے افراد تک ہھیلاو بچانے کے لیے کھانسی کرتے ہوے ٹشو پیپر یا رومال کا ستعمال یا کہنی میں منہ رکھنا مناسب ہے۔
وباء کے دنوں میں اپنے گھروں میں زیادہ رہیں، کوشش کریں پر ہجوم مقامات پر مت جائیں۔
ایک دوسرے سے ہاتھ مت ملائیں تاکہ ہم اس بیماری کو پھیلنے سے روک سکیں۔
متوازن غذاء، موسمی پھل زیادہ پانی اور لیموں کا استعمال زیادہ کریں۔
وٹامن Cاور Dسے ہم اپنی مدافعت کو بڑھا سکتے ہیں جس سے ہم اس بیماری کا مقابلہ کر سکتے ہیں۔
یاد رکھیے پر ہیز اور احتیاط علاج سے بہتر ہے۔

Facebook Comments