March 25, 2020 at 8:25 pm

کورونا کی آفت پتہ نہیں کیا کیا ساتھ لائے گی، گھروں میں بند رہنے سے ایک طرف کورونا سے بچاو کی تدبیریں ہو رہی ہیں تو دوسری جانب گھریلو تشدد اور لڑائیاں پہلے سے بھی بڑھ گئی ہیں۔
خاص طور پر میاں بیوی میں نوک جھونک خطرناک حد تک بڑھ گئی ہے۔
اس لڑائی جھگڑے کانیا الماناک واقعہ تھانہ خیرپورٹامیوالی کی حدود میں پیش آیا۔
خیرپور ٹامیوالی میں بیوی نے شوہر کو مار کر خود کو بھی گولی مار لی۔
اہل محلہ نے 15 پر کال کر کے پولیس کو اطلاع دی
لاشوں کو تحصیل ہیڈکوارٹر اسپتال منتقل کردیا گیا۔
میاں بیوی کے درمیان لڑائی کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی لیکن ذرائع کا کہنا ہے ہر وقت گھر میں رہنے کی وجہ سے آوازیں آیا کرتی تھیں۔

Facebook Comments