March 24, 2020 at 1:06 pm

دنیا کے 196 ممالک میں سے 195 ملکوں میں کورونا وائرس پہنچ چکا ہے۔
اس مہلک وائرس کے حملوں میں اب تک 16 ہزار 569 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
دنیا بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد تین لاکھ 82 ہزار 417 ہو گئی ہے۔
اس وائر سے جہاں لوگ متاثر ہورہے ہیں وہیں صحت یاب بھی ہو رہے ہیں ایسے افراد کی تعداد ایک لاکھ 2 ہزار 513 ہے۔
کورونا سے سب سے زیادہ ہلاکتیں اٹلی میں ہورہی ہیں جہاں اب تک 6 ہزار 77 اموات ہو چکی ہیں۔
چین میں 3 ہزار 277، اٹلی میں 2 ہزار 311، ایران میں ایک ہزار 812 اور فرانس میں 860 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
امریکا، لندن، فرانس، ہالینڈ اور دیگر ممالک میں بھی ہلاکتیں بھڑتی جارہی ہیں۔
اسی طرح پاکستان میں بھی کورونا وائرس سے 6 اموات ہو چکی ہیں اور متاثرینکی تعداد 879 تک پہنچ چکی ہے۔
اس وائرس سے بچاؤ خود کو تنہائی کا شکار کر کے ہی ممکن ہے۔

Facebook Comments