March 23, 2020 at 1:09 pm

کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ملک اٹلی میں ایک اور خوفناک وائرس کا انکشاف ہوا ہے۔
اٹلی میں کورونا وائرس کویڈ 19 سے مجموعی طور پر 5 ہزار476 ہلاکتیں ہو چکی ہیں۔
اب بھی 46ہزار 638 افراد متاثر ہیں وہاں ایک بوڑھے شخص لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرتے ہوئے سڑکوں پر نکل آیا۔
پولیس نے جب اسے روکا اور کورونا وائرس کے خطرات سے آگاہی دی تو کہنے لگا اس کے گھر کویڈ 19 سے بھی خطرناک وائرس موجود ہے۔
پولیس اہل کار گھبرا گئے اور پوچھنے پر اس نے کہا میری بیوی کورونا سے بھی خطرناک اور مہلک وائرس ہے۔
مجھے کورونا کی کوئی پرواہ نہیں لیکن اپنی بیوی سے زیادہ خطرہ ہے۔

Facebook Comments