March 18, 2020 at 7:46 pm

پوری دنیا میں خوف اور لاک ڈاون کا سبب بننےو الا کورونا اب قاتلانہ حملوں کے ساتھ ساتھ طلاقیں بھی کرانے لگا ہے ، کورونا کی علامات اور خطے کے باعث طبی ماہرین کہتے ہیں کہ خود کو گھروں تک محدود کرلیں ، اس کا ایک انتہائی منفی پہلو گھریلو جھگڑوں کی شکل میں سامنے آنے لگا ہے ۔چین جہاں سب سے پہلے کرونا نے حملہ کیا۔ اب وہاں لوگوں کے سارا سارا دن گھروں میں رہنے سے گھریلو جھگڑے سامنے آنے لگے ہیں ، اس کا منفی پہلو یہ سامنے آیا ہے کہ میاں بیوی کے جھگڑوں کے بعد چین میں طلاق کی شرح اچانک بہت زیادہ بڑھ گئی ہے ۔ چین میں چند دن کے اندر تین سو سے زائد جوڑوں نے طلاق کے لیے شہری کونسل سے رابطہ کیا ہے ۔ چین کے ایک ڈسٹرکٹ آفس کو صرف ایک دن میں14 سے زائد طلاق کی درخواستیں موصول ہوئیں
عہدیداروں کا خیال ہے کہ طلاق کی درخواستوں میں تیزی سے اضافہ جوڑوں کا قرنطینہ میں ایک ساتھ زیادہ وقت صرف کرنا ہے ۔

Facebook Comments