March 21, 2020 at 8:40 pm

کراچی میں ایک وائرس نے شہریوں کو خوفزدہ کیا ہے وہی ایک اور وائرس نے بھی سر اٹھا لیا۔
کراچی کے جناح اسپتال میں کانگو کا مریض داخل کرادیا گیا ۔
آئسولیشن وارڈ کورونا کے لئے مختص ہونے کے سبب دوسرے وارڈ کا انتظام کرنا پڑا۔
جناح اسپتا ل لایا گیا کانگو وائرس کا چالیس سالہ مریض پیشے کے اعتبار سے قصاب ہے۔
اسپتال کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر سیمی جمالی کا کہنا ہے کہ رواں سال جناح اسپتال لایا جانے والا کانگو وائرس کا یہ پہلا کیس ہے۔
اسپتال کا آئسولیشن وارڈ کورونا کے لیے مختص ہے ۔
اس لئے مریض کو دوسرے وارڈ میں رکھنے کا انتظام کیا گیا ہے۔

Facebook Comments