March 26, 2020 at 8:32 am

برطانوی نژاد پاکستانی باکسر عامر خان بھی کورونا وائرس کو شکست دینے کے لئے میدان میں آگئے ہیں۔
برطانیہ میں اپنی 4 منزلہ عمارت کو اسپتال بنانے کی پیشکش کردی ہے۔
بولٹن میں تعمیرشدہ اس لگثری عمارت کی قیمت تقریبا 8 ملئین پاونڈ ہے۔
عامر خان نے یہ پیشکش نیشل ہیلتھ سروس(یو کے) کو کی ہے۔
عامر خان ساٹھ ہزار اسکوائر فٹ کی عمارت کو شادی ہال اور شاپنگ مال بنانے کا ارادہ رکھتے تھے۔
مشکل کی اس گھڑی میں مریضوں کو بیڈز کی فراہمی میں دقت کا سامنا ہے اور میں متاثرین کی مدد کرنا چاہتا ہوں۔
کیا کوئی پاکستانی کرکٹر اس کار خیر میں عامر خان کی طرح آگے بڑھے گا؟
شائقین کرکٹ کہتے ہیں پاکستانی کرکٹرز نے اس ملک کے عوام سے بہت کچھ لیا لیکن باتوں کے سوا کچھ نہیں دیا۔

Facebook Comments