March 25, 2020 at 10:49 pm

پی آئی اے نے انسان ہمدردی کی بنیادوں پر چار خصوصی پروازیں چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔
پاکستان میں پھنسے وہ مسافر جو واپس اپنے گھروں کو لوٹنا چاہ رہے ہیں ان کیلئے خصوصی قدم اٹھایا گیا ہے۔
پی آئی اے کی تین پروازیں برطانیہ اور ایک کینیڈا جائے گی۔
اس سلسلے میں پی کے 781 بروز جمعہ 27 مارچ کو لاہور سے ٹورنٹو کیلئے روانہ ہوگی۔
پی کے 709 بروز ہفتہ 28 مارچ اسلام آباد سے مانچسٹر روانہ ہوگی۔
پی کے 757 بروز ہفتہ 28 مارچ اسلام آباد سے لندن جائے گی۔
پی کے9791 بروز ہفتہ 28 مارچ اسلام آباد سے برمنگھم کے لیے روانہ ہو گی۔
ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ تمام چار پروازیں واپس خالی آئیں گی۔
ان پروازوں پر بکنگ شروع ہوچکی ہے اور پہلے آئیے کی بنیاد پر فروخت کی جارہی ہیں۔
ٹکٹوں کے حصول کیلئے پی آئی اے اور ایجنٹس کے دفاتر یا کال سینٹر سے رابطہ کیا جاسکتا ہے۔

Facebook Comments