March 23, 2020 at 8:51 pm

پاکستان سے بیجنگ پہنچنے والے پہلے پاکستانی شخص کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ پازیٹو آگیا۔
ذرائع کے مطابق مسافر 21 مارچ کو بیجنگ پہنچا تھا، پاکستان سے بیجنگ جانے والے مسافر کا کرونا ٹیسٹ 22 مارچ کو پازیٹو آیا۔
یہ پاکستان سے چین منتقل ہونے والا پہلا کورونا کیس ہے۔
اکیس مارچ کو پاکستان سے بیجنگ پہنچنے والے مسافر کی عمر 27 سال ہے۔
اپنی نوعیت کے اس اولین کیس کی مزید تفصیلات آرہی ہیں۔

Facebook Comments