January 21, 2020 at 11:45 am

وادی نیلم میں برف باری کا سلسلہ رات سے جاری ہے۔
برف باری کی وجہ سے برفانی تودوں سے متاثرہ علاقوں میں امدادی
سرگرمیاں بھی روک دی گئی ہیں۔

شاہراہ نیلم سمیت رابطہ سڑکیں کھولنے کا کام بھی بند کر دیا گیا۔ .
شدید برف باری کی وجہ سے وادی میں مزید نقصانات کا خدشہ ہے۔
اسی طرح وادی لیپہ کا بھی زمینی رابطہ تین ہفتوں سےمنقطع ہے۔
ریشیاں لیپہ روڈ تا حال بحال نہ ہو سکی جس کی وجہ سے مکین مریضوں
کو کندھوں پر اٹھااکر میلوں سفر پیدل طے کرنے پر مجبور ہیں۔
محکمہ شاہرات نے ریشیاں لیپہ روڈ گیارہ کلو میٹر مڈوے تک بحال کردیا تھا لیکن برف باری
کا نیاسلسلہ شروع ہوتے ہی سڑک کی بحالی کا کام ایک بار پھر متاثر ہو گیا۔
علاقہ مکین مریضوں کو کندھوں پراٹھا کربرفانی تودوں کی پراہ کیے بغیر جانوں کو خطرے
میں ڈال کر کئی کلو میڑ کا سفر پیدل طے کررہے ہیں۔

Facebook Comments