March 12, 2020 at 4:43 pm

خیبر پختونخواہ صوبے میں کل سے میٹرک امتحانات شروع ہوں گے،میٹرک امتحانات میں کُل ایک لاکھ62ہزارچھ سو90طلبہ حصہ لے رہے ہیں۔
پشاورسے90ہزارپانچ سو44طلبہ امتحانات دیں گے۔
ضلع خیبر میں16ہزاردوسو84اورضلع مہمندمیں چار ہزارسات سو53طلبہ حصہ لیں گے۔
امتحانات کیلئے صوبے میں3ہزارآٹھ سو91بورڈ اسٹاف مختص کیا گیا ہے۔
صوبے میں چھ سو92امتحانی ہال بنائے گئے ہیں۔
محکمہ تعلیم کے مطابق نقل کو روکنے کیلئے سخت اقدامات کئے گئے ہیں۔
امتحانی ہالوں کے اطراف بیٹھنے اور3سو میٹر تک فوٹو سٹیٹ مشین لگانے پر پابندی ہے۔
میٹرک امتحانات میں سیکورٹی کے بھی سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔
امتحانات میں طلبہ کے ساتھ اساتذہ پر بھی کڑی نظر رکھی جائے گی۔

Facebook Comments