March 13, 2020 at 7:21 pm

وفاقی حکومت نے ملک بھر میں تمام تعلیمی ادارے 5اپریل تک بند رکھنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔
وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود ٹوئٹ میں کہتے ہیں کہ5اپریل تک اسکول،کالجز، یونیورسٹیاں اورمدارس بھی بند رہیں گے۔

فیصلہ وزیراعظم کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا،وزرات تعلیم27مارچ کو صورتحال کا ایک بار پھر جائزہ لے گی۔

Facebook Comments