March 7, 2020 at 12:32 pm

(گوجرانوالہ سے ذیشان کھوکھر)

عورت مارچ کے خلاف گوجرانوالہ کی خواتین سڑکوں پر نکل آئیں۔
برقعہ پوش خواتین نے جی ٹی روڈ پر عورت مارچ کے خلاف اجتجاجی ریلی نکالی۔
ریلی کی شرکا نے عورت مارچ مخالف نعروں پر مشتمل بینرز اور کتبے اٹھا رکھے تھے۔
شرکا نے کہا چند خواتین آزادی کے نام پر عورت کو اس کے مقام سے گرا رہی ہیں جو کسی صورت قبول نہیں۔
ہم اس طرح کے عورت مارچ کے مکمل خلاف ہیں۔
ہم اسلامی قوانین میں زندگی گزارنا پسند کرتی ہیں اور غیر ملکی فنڈز پر اچھلنے والی عورتوں کو روکا جائے۔
مظاہرین کا کہنا تھا ہمیں اس ٹولے کی نمائندگی نہیں چاہیے ہم اپنی نمائندگی کرنا جانتی ہیں۔
ریلی شیرانوالہ سے شروع ہو کر گوندانوالہ چوک پر پہنچ کر اختتام ہوئی۔

Facebook Comments