March 8, 2020 at 12:46 pm

خیبرپختونخوا میں جاری بارشوں کے دوران مختلف حادثات میں اب تک 21 افراد جاں بحق اور47 افراد زخمی ہوئے۔
پی ڈی ایم اے کے مطابق مختلف حادثات میں 87 مکانات کو جزوی نقصان پہنچا جبکہ 11 مکانات مکمل تباہ ہوگئے۔
وزیر اعلی خیبر پختونخوا کی خصوصی ہدایت پر بٹگرام،چارسدہ ,صوابی اور مردان میں بارش سے متاثرہ خاندانوں میں امدادی سامان تقسیم کیا گیا۔
امدادی سامان میں ٹینٹس، چھٹایاں اور دیگر سامان شامل ہیں۔
دیگر اضلاع میں بھی امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔
حادثات مردان،سوات،بونیر،باجوڑ اور دیر میں پیش آئے۔

Facebook Comments