February 12, 2020 at 9:46 pm

کالعدم تحریک طالبان پاکستان حکیم اللہ گروپ کے اہم کمانڈر شہریار محسود ریموٹ کنٹرول بم دھماکے میں مارے گئے ہیں۔

شہریار محسود آج افغانستان کے علاقہ کنڑ میں اس وقت ریموٹ کنٹرول کا نشانہ بنے جب وہ اپنی گاڑی میں کہیں جارہے تھے۔

شہریار محسود سابق سربراہ ٹی ٹی پی حکیم اللہ محسود کے قریبی ساتھیوں میں شمار ہوتے تھے۔

یاد رہے پچھلے چند ہفتوں سے افغانستان میں کئی طالبان رہنما مارے جا چکے ہیں۔

افغانستان میں اس وقت مختلف گروپس علاقوں پر اپنا تسلط قائم اور برقرار رکھنے کی لڑائی میں مصروف ہیں۔

Facebook Comments