March 25, 2020 at 11:27 pm

برطانوی شہزادہ چارلس میں کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا۔۔بی بی سی کےمطابق شہزادہ چارلس میں کورونا کی تصدیق ہوگئی۔
شاہی خاندان کے بیان میں کہا گیاہے کہ شہزادہ چارلس میں کورونا وائرس کی ہلکی سی علامات ظاہر ہوئی تھیں جس پر ان کا کورونا ٹیسٹ کروایا گیا جو کہ اب مثبت آ یاہے ۔ وہ اہلیہ کے ساتھ سکاٹ لینڈ میں ہی سیلف آئسولیشن میں چلے گئے ہیں ۔ شہزادہ چارلس کی اہلیہ ” کامیلیہ“ کا بھی کورونا ٹیسٹ کیا گیا تھا تاہم ان میں وائرس کی تشخیص نہیں ہوئی ہے ۔ برطانو ی شاہی خاندان کا کہناتھا کہ شہزادہ چارلس کی صحت ٹھیک ہے اور وہ گزشتہ کچھ دنوں سے گھر سے ہی کام کر رہے تھے ۔

Facebook Comments