March 9, 2020 at 6:10 pm

(پشاور سے آفتاب مہمند)
‎خیبر پختونخوا میں بارشوں کا نیاسلسلہ بدھ سے شروع ہو نے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں کا نیا سلسلہ جمعہ تک جاری رہے گا۔
‎ پی ڈی ایم اے نے ضلعی انتظامیہ کو مراسلہ بھی جاری کر دیا ہے۔
تیز بارشوں اور برف باری کے پیش نظر متعلقہ اداروں کو پیشگی اقدامات اٹھانے کی ہدایات دے دی گئی ہے۔

تیز بارشوں کے باعث خیبر پختونخواہ کے حساس اضلاع میں سیلابی صورت حال اور لینڈسلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔
‎سیاحوں کو سفر کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کو کہا گیا ہے۔
‎ پی ڈی ایم اے کا ایمرجنسی آپریشن سنٹر مکمل فعال کر دیا گیا ہے۔
عوام کسی بھی نا خوشگوار واقعہ کی اطلاع ہیلپ لائن پر دینے کی اپیل کی گئی ہے۔

Facebook Comments