March 23, 2020 at 11:40 am

آمین وارثی ڈسٹرکٹ رپورٹر خانیوال
خانیوال تھانہ کہنہ پولیس کی بروقت کاروائی، شامکوٹ روڈ پر واقع بھٹہ خشت پر لینڈ مافیا کے قبضے کی کوشش ناکام بنادی
شامکوٹ روڈ پر واقع مرتضیٰ بھٹہ خشت مالکان کے درمیان تنازع کے بعد عدالتی حکم پر ثالثی فیصلہ ہونے تک بند کردیا گیا تھا اور فریقین کو پابند کیا گیا تھا کہ کوئی بھی فریق بھٹہ خشت پر نہیں جائے گا- لیکن شیخ فرقان، شیخ ارسلان وغیرہ پر مشتمل ایک فریق نے اتوار کے روز جب انتظامیہ کرونا وائرس سے بچاؤ کے لیے لاک ڈاؤن کو کامیاب بنانے میں مصروف تھی مسلح افراد کے ساتھ بھٹے پر قبضے کی کوشش کی جس کی اطلاع ون فائیو پر فریق دوم ستار گادھی اور اقبال گادھی نے پولیس کو کی جبکہ ڈی پی او خانیوال محمد علی وسیم، ڈی ایس پی صدر نعیم عباس اور ایس ایچ او تھانہ زینب ملک کو فون کرکے بتایا گیا- جس پر پولیس نے فوری کاروائی کی اور موقعہ پر پہنچے تو قبضہ گروپ وہاں سے فرار ہوگیا- بھٹہ مالکان عبدالستار گادھی، اقبال گادھی نے ڈی پی او خانیوال، ڈی ایس پی صدر سرکل نعیم عباس اور ایس ایچ او تھانہ کہنہ زینب ملک کا شُکریہ ادا کیا ہے اور عدالتی حُکم کی خلاف ورزی کرنے والے ملزمان شیخ فرقان و دیگر کے خلاف پرچہ درج کرکے گرفتاری عمل میں لانے کی درخواست کی ہے-

Facebook Comments