March 12, 2020 at 9:13 am

ماحولیات آلودگی سے انسان کے بقا کو شدید خطرات لاحق ہوگئے۔
سائنس دانوں نے دعوی کیا ہے کہ قطبی برف تیزی سے پگھلنا شروع ہوگئی ہے۔
برف پگھلنے کی رفتار 90 کی دہائی میں ریکارڈ کی گئی رفتار سے چھ گنا زیادہ ہے۔
سائنس دانوں کا کہنا ہے انٹارٹکا اور گرین لینڈ میں موسمیاتی تبدیلوں نے حیران کن تبدیلیاں پیدا کردی ہیں۔
ان دونوں علاقوں میں گلیشئرز انتہائی تیز رفتاری سے پگھل رہے ہیں۔
برف پگھلنے کی وجہ سے سطح سمندر میں بھی اضافہ دیکھنا میں آیا ہے۔
سمندر میں پانی کی سطح میں اضافے سے رواں صدی کے آخر تک سمندر کنارے
بسنے والے 4 کروڑ سے زائد لوگوں کی زندگیاں شدید خطرے میں ہیں۔
گرین لینڈ اورانٹارٹکا کو پانی کی بڑھتی ہوئی سطح کی وجہ سے شدید خطرات لاحق ہیں۔
سائنس دانوں کی طرف سے خیال ظاہر کیا جارہا ہے کہ رواں سال ان دونوں علاقوں میں گرمیوں میں درجہ حرارت مزید بڑھ جائے گا۔

Facebook Comments