February 11, 2020 at 10:55 am

ایران کا 41 واں جشن آزادی

ایران کے اسلامی انقلاب کی 41 ویں سالگرہ اور جشن آزادی آج منایا جارہاہے۔

ایران کی قوم آیت اللہ خمینی کی قیادت میں چالیس سال پہلے رضا شاہ پہلوی کے خلاف سڑکوں پر نکلی اور سامراج سے ملک کی جان چھڑائی۔

ایران کا انقلاب مختلف اتار چڑھاؤ کے ساتھ اپنا سفر جاری رکھے ہوئے ہے۔

ہر سال ایران میں ایک ہفتہ کی تقریبات منائی جاتی ہیں جن میں پوری قوم بڑھ چڑھ کر حصہ لیتی ہے۔

ایران کی تمام عمارتوں اور شاہراہوں کو بانی انقلاب کی بڑی بڑی تصاویر اور قومی پرچموں سے سجایا جا چکا ہے۔

ایران میں گزشتہ شب ایک ہی وقت ایرانی عوام نے گھروں، سڑکوں اور گلی کوچوں میں “اللہ اکبر” کے فلک شگاف نعرے بلند کیے۔

سب نے یک زبان ہو کر انقلاب کے راستے کو جاری رکھنے کا عزم بھی دھرایا۔

ایران میں ہر سال انقلاب اسلامی کی سالگرہ پر پوری قوم 10 اور 11 فروری کی درمیانی شب “اللہ اکبر” کے نام سے مناتے ہیں۔

ایرانی عوام نے جشن آزادی کی ریلیوں میں بھرپور شرکت کرکے ایک بار پھر بانی انقلاب امام خمینی کی امنگوں اور سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای سے تجدید عہد کیا۔

ایرانی عوام نے امریکا،اسرائیل اور عالمی سامراج سے نفرت و بیزاری کا اظہار بھی کیا۔

دنیا کی بیشر قوتیں ایران کے اسلامی انقلاب کو نقصان پہنچانے کی کوششوں میں مصروف ہیں لیکن انہیں سازشوں میں کامیابیاں نہیں ہو پارہی ہیں۔

یاد رہے 1979 میں آیت اللہ خمینی نے اپنی جلا وطنی ترک کر کے ایران پہنچے اور مغرب نواز حکومت کا تختہ الٹ دیا۔

Facebook Comments