March 23, 2020 at 2:13 pm

کورونا وائرس پر افواہوں پر کان دھرنے کی ضرورت نہیں۔
آپ کی عمر کچھ بھی ہو اگر آپ صحت مند ہیں تو آپ مہلک وائرس کو شکست دے سکتے ہیں۔
یہ بات اٹلی کی بزرگ خاتون نے ثابت کردی اٹلی میں پچانوے سالہ خاتون نے کورونا وائرس کو شکست دے دی۔
اٹلی کی پچانونے سالہ الما کلارا کورونا سے کامیابی سے صحت یاب ہوگئی ہیں۔
الما کورونا سے صحت یاب ہونے والی دینا کی بزرگ ترین خاتون ہیں۔
پچانوے سالہ خاتون رواں ماہ مہلک وائرس کا شکار ہوئی تھیں۔
الما کا علاج کرنے والے ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ وہ اینٹی وائرل تھیرپی کے بغیر کامیابی سے صحت یاب ہوئی ہیں اور مکمل طور پر تندرست ہیں۔
یاد رہے کہ اٹلی میں کورونا وائرس کی وجہ سے 5 ہزار 476 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
صرف اٹلی میں ہی 59 ہزار138 افراد مہک وائرس میں مبتلا ہیں۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ اٹلی میں ہلاکتوں کی بڑی وجہ بڑی عمر کے شہری ہیں۔
اٹلی دنیا کا دوسرا بڑا ملک ہے جہاں طویل عمر کے شہریوں کی تعداد بہت زیادہ ہے۔

Facebook Comments