March 23, 2020 at 3:39 pm

کورونا وائرس کا خطرہ بڑھنے پر اسلام آباد کے نواحی علاقوں میں مکمل لاک ڈاون کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔
اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے بارہ کہو کی یونین کونسل کوٹ ہتھیال میں مکمل لاک ڈاون کا فیصلہ کیا ہے۔
انتظامیہ نے پولیس کو لاک ڈاﺅن کے انتظامات کی ہدایت کر دی ہے جس کے بعد بھاری نفری علاقے میں پہنچ گئی ہے۔
تبلیغی جماعت سے تعلق رکھنے والے کرغزستان کی شہر سمیت 13 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص کے بعد انتظامیہ نے بڑا قدم اٹھایا۔
بارہ کہو میں پولیس اعلانات کے ذریعے لوگوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کر رہی ہے، محکمہ صحت کی ٹیمیں علاقے میں تمام شہریوں کی اسکریننگ کریں گی۔
یاد رہے کہ دو روز قبل علاقے میں ایک کرغزستان کے شہری عبد المومن میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی۔
یہ شہری تبیلغ کی غرض سے تبلغی جماعت کے ہمراہ علاقہ میں موجود تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ لاک ڈاون کے بعد علاقے میں آںے اور جانے والے شہریوں کا ڈیٹا مرتب کیا جائے گا۔
ڈیٹا حاصل کرنے کے بعد شہریوں کے مکمل ٹیسٹ کیے جائیں گے۔
تبلیغی جماعت کے لوگوں نے یونین کونسل میں درجنوں افراد سے تبلیغ کے لیے ملاقاتیں کی تھیں۔

Facebook Comments