March 25, 2020 at 4:45 pm

اداکارہ میرا پاکستان کی وہ اداکارہ ہیں جو کسی نہ کسی طریقے سے میڈیا میں رہنا چاہتی ہیں۔
کبھی اپنی ٹوٹی پھوٹی انگریزی سے تو کبھی شادی اسکینڈل سے میڈیا کی زینت بنی رہتی ہیں۔
یہ خبر بھی ان کی شادی کے کیس سے متعلق ہی ہے۔
لاہور کے سیشن کورٹ کے ایڈیشنل جج عمران ہمدانی نے ادکارہ میرا کی تکذیب نکاح کی اپیل پر کیس کی سماعت کی۔
عدالت نے عتیق الرحمان کے وکلا کو بحث کے لیے طلب کرتے ہوئے سماعت اگلی سماعت کے لیے 2 اپریل تک ملتوی کردی۔
درخواست گزار نے کہا فیملی کورٹ نے حقائق کے برعکس فیصلہ سنایا ہے۔
عتیق الرحمان میرا شوہر نہیں ہے وہ جھوٹا شخص ہے۔
عتیق الرحمان نے عدالت کو جھوٹوں کے ذریعے گمراہ کیا۔
میرا نے عدالت میں موقف دیا کہ میں نے عتیق الرحمان سے نکاح نہیں کیا۔
اس لیے عدالت فیملی کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کا حکم دے۔

Facebook Comments